اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں دو فلسطینی شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے قصبے بیت حنون پر حملہ کیا۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے دو شدید زخمیوں کو غزہ کیمرکزی شفا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ غزہ سے اسرائیلی حدود میں پانچ راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کیا گیا۔