پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا خدشہ ہے ان کی اور چوہدری نثار کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے اراکین اسمبلی اسی لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈزروکے ہوئے ہیں اسپیکر کی درخواست پر ہم نے اسمبلی میں احتجاج موخر کر دیا ہے۔