کامران اکمل اور ایشانت شرما پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا

Pak India T20

Pak India T20

آئی سی سی نے کامران اکمل اور ایشانت شرما کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میں تلخ جملوں کے تبادلے پر دونوں پر میچ کی فیس کا پانچ پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ اپیل کرنے پر ایشانت شرما کا جرمانہ بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا۔

پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ ہوں تو شائقین کرکٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کے بھی جذبات عروج پر ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے میچوں میں اکثر تلخیاں بھی ہوتی جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بنگلور کے ٹی ٹوینٹی میں جب پاکستانی اننگز اٹھارہویں اوور میں ایشانت شرما اور کامران اکمل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ لیکن بات زیادہ نہ بگڑی اور معاملہ ہو گیا ختم۔

مگر امپائروں کی رپورٹ کے بعد میچ ریفری روشن ماہنامہ نے دونوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ جس پر ایشانت نے اپیل کی تو ماہنامہ نے تنازع شروع کرنے پر ان کا جرمانہ بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا۔