آئین سوئس حکام کو خط لکھنے کی اجازت نہیں دیتا: صمصام بخاری

samsam bukhari

samsam bukhari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام بخاری نے واضح کیا ہے کہ آئین صدر کے خلاف سوئس حکام کو خط لکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا۔ اسلام آباد میں بیگم سرفراز اقبال کے تعزیتی ریفرینس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سزا دے کر ہمشہ کیلئے امر کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجا چار دن بعد انکا بیٹا ایک اور گیلانی آ گیا کیا فرق پڑا، سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دیا عوام نے اپنا۔