آئی ایم ایف سے مذاکرات، چیئرمین ایف بی آر امریکا روانہ

FBR

FBR

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیئرمیں ایف بی آر علی ارشد حکیم پاک امریکہ سٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ٹیم 29 اور 30 نومبر کو امریکہ میں آئی ایم ایف حکام سے بات چیت کرے گی۔ مزاکرات میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور ایف بی آر کے حکام پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ علی ارشد حکیم کی امریکہ روانگی کے بعد اسرار روف نے قائم مقام چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔