آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

گجرات(جی پی آئی)آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے نائب صدر مہر محمد انور آف منگوال کی رہائشگاہ پر ضلعی صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل نے خصوصی شرکت کی ، تلاوت قرآن پاک کا شرف آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شوکت نے حاصل کیا ، جبکہ نائب صدر حاجی اسلم جاوید نے ہدیہ نعت پیش کیا ، آرائیں موومنٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پروفیسر مبشر علی نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور ہائوس سے اس کی توثیق کروائی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے مستحق اور ذہین طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تمام تعلیمی اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں ، اور الحمد اللہ ان طلباء و طالبات میں زیادہ تر کا تعلق دوسری برادریوں سے ہے انہوںنے کہا کہ تمام عہدیداروں کو چاہیے شعبہ خدمت میں زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں ، محمد حبیب بسوی نے کہا کہ انشاء اللہ رمضان سے قبل ایک سو مستحق بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرینگے ، اور اس کی تاریخ اور جگہ کا تعین بذریعہ اخبارات کر دیا جائیگا ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست مہر محمد افضل نے کہا کہ ہمیں اپنی زکوة ٰ میں سے کچھ حصہ آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت کے فنڈز میں جمع کروانا چاہیے تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی خدمت کی جا سکے ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا کہ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس کے ہر ماہ مختلف علاقوں میں ماہانہ اجلاس ہوتے ہیں۔