آزاد کشمیر انٹر میڈیٹ کے نتائج میں انسائیٹ ماڈل کالج کے طلباء و طالبات نے بہترین نتائج پیش کیے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر انٹر میڈیٹ کے نتائج میں انسائیٹ ماڈل کالج کے طلباء و طالبات نے بہترین نتائج پیش کیے انسائیٹ ماڈل کالج کے طلباء کی کشمیر کالج میرپور کے بعد پہلی 20 پوزیشنز میں دوسرا نمبر رہا کشمیر ماڈل کالج کی 8 پوزیشنز کے بعد انسائیٹ کالج کے طلباء نے 4پوزیشنز حاصل کیں ادارہ کے دوطلباء حسن جاوید ولد جاوید اقبال اور وقاص احمد ولد سعید احمد نے میڈیکل گروپ میں 991 نمبروں کیساتھ 3rd پوزیشن حاصل کی جبکہ طالب علم علی رضا ولد عبدالرحمن نے نان میڈیکل گروپ میں 995 نمبرات کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اسی ادارہ کے طالب علم محمد طیب اسلم ولد محمد اسلم ایڈووکیٹ نے 989 نمبرات کیساتھ اٹھارویں پوزیشن حاصل کی۔

انسائیٹ کالج کے بقیہ طلباء و طالبات نے بھی بہترین نمبرات کیساتھ ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیابی ادارہ کے سرپرست اعلیٰ و بانی پرنسپل عمر گل ،وائس پرنسپل طارق محمود اور دیگر اساتذہ کی محنت و شفقت کا نتیجہ ہے اساتذہ کی ان تھک محنت سے آج انہیں یہ اعلیٰ مقام حاصل ہواہے ان کی اس کامیابی میں والدین کی دعائیں بھی شامل حال رہیں ۔