آزاد کشمیر ایل اے19 ضمنی الیکشن، پی پی کی فرزانہ یعقوب کامیاب

kashmir election

kashmir election

آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 19حلقہ پونچھ کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی فرزانہ یعقوب نے 20005ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی۔ جماعت اسلامی کے سردار اعجاز افضل 6250 ووٹ لیکردوسرے جبکہ نواز لیگ کے عابد حسین 4722 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں کل 154 پولنگ اسٹیشن تھے پولنگ کا عمل پرامن رہا جبکہ بارش کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا۔ واضح رہے کہ مذکورہ نشست سردار یعقوب کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی، فرزانہ یعقوب صدر یعقوب کی بیٹی ہیں۔