آسٹریلیا افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گا

julia gillard

julia gillard

آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا افغانستان میں طالبان کے خود کش حملوں کے باوجود کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتھ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے ارادے کمزور نہیں کرسکتے اور افغانستان میں ہماری فوج کی موجودگی قومی مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے ارزگان میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے تین آسٹریلوی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ افغانستان میں اب تک 32آسٹریلوی فوجی ہلاک اور209 زخمی ہوچکے ہیں۔