آل پارٹیز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام آج راولپنڈی پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوگی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پارٹیز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام آج راولپنڈی پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہوگی کانفرنس میں پاک بھارت مذاکرات ،گلگت بلتستان اسمبلی میں صوبے کی قرار داد ،ایکٹ 1974میں ترامیم ،وزارت امور کشمیر اور لینٹ افسران کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بحث و غور وحوض ہو گا تفصیلات کیمطابق آل پارٹیز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام آج 30ستمبر بروز اتوار بوقت دن 2بجے راولپنڈی پریس کلب میں گول میز کانفرنس منعقد ہو گی ۔

جس میں آزادکشمیر کی تمام قوم پرست جماعتوں کے سربراہان شرکت کرینگے گول میز کانفرنس میں پاک بھارت ہونے والے مذاکرات ،گلگت بلتستان اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار داد ا،ایکٹ 1974میں ترامیم ،کشمیر کونسل ،وزارت امور کشمیر اور لینٹ آفیسران کی آئینی حیثیت کے حوالے سے غو روحوض کیا جائیگا ۔