ابوظبی ٹیسٹ: سنگاکارا پاکستان کی فتح کی راہ میں حائل

sri lanka

sri lanka

ابوظہبی ٹیسٹ میں کمار سنگاکارا پاکستان کی فتح کی راہ میں دیوار بن گئے۔پاکستانی فیلڈرز نے چھ کیچز ڈراپ کرکے سری لنکا کی بھرپور مدد کی اور بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
پانچویں اورآخری دن آج سری لنکااپنی دوسری اننگز دوسواٹھانوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے سولہ رنز درکار تھے۔ سنگاکارا ایک سو اکسٹھ اور پرسناجے وردنے پچیس رنز بناکر ناٹ آوٹ نے کھیل کا آغاز کیا۔