ابوظبی: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا

Pak australia series

Pak australia series

ابوظبی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ سے پہلے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

قومی کھلاڑیوں نے کوچ ڈیو واٹمور، جولین فانٹین اور محمد اکرم کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چار وکٹ سے شکست دی تھی۔