اجمل قصاب نے سزائے موت کے فیصلے کو چیلنج کردیا

ajmal

ممبئی: ممبئی حملوں کے مبینہ مجرم اجمل قصاب نے بھارتی ہائی کورٹ کی سزائے موت کی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نئی دہلی میں آر وائی نیوز کے بیورو چیف پرویز احمد کے مطابق اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست جیل حکام کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار پٹیشن موصول ہونے کے بعد اسے سماعت کی فہرست میں شامل کردیاہے
سپریم کورٹ اجمل قصاب کی درخواست پر جلد باقاعدہ کارروائی شروع کریگی۔ خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ بھی قصاب کے سرائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھے گی۔ اور اب قصاب کے پاس بھارتی صدر کو اپیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ کہا جارہاہے کہ بھارتی صدر بھی قصاب کی درخواست مسترد کردیں گی۔ اور باآخر قصاب کی سزائے موت پر عمل درآمد ہوگا۔ تاہم اس عمل کیلئے کافی عرصہ درکار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ تیرہ تاریخ ہونے والے ممبئی بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔ جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔