اسرائیلی طیاروں کا غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

israel attack
مقبوضہ بیت المقدس  : اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کو غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا اور غزہ سے مصر جانے والی زیر زمین سرنگوں کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں منگل کو دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم ان کے متعلق واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کس قسم کے دھماکے تھے۔ غزہ پر کئے گئے حملے کے متعلق اسرائیلی خاتون ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے پوچھنے پر بھی تردید یا تصدیق نہیں کی۔