اسلام آباد : رمضان المبارک کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

zardariاسلام آباد : رمضان المبارک کے موقع پراپنے پیغام میں صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان کامہینہ اخوت، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔
صدر زرداری کا اپنے الگ پیغام میں کہنا تھا کہ روزہ کی تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں معاشرے سے دہشت گردی و انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ فسادات کو نکال پھینکنے کا عزم کرنا چاہے۔وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے رمضان المبارک کے آغاز پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے، قوم ایثار، اعتدال پسندی اور برداشت کا عملی مظاہرہ کرے۔