اسلام آباد : رمضان میں سرائیکی علاقے کے لوگوں کو خوشخبری دینگے۔ بابراعوان

babar awanاسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بابر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں سرائیکی علاقوں کے تاریخی خوش خبری سنائیں گے حکومت عدلیہ کے آج کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرے گی ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گی۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں سرائکی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دی جائیگی، آج کے دور میں میڈیا ،عوام اور ادارے متحرک ہو چکے ہیں اور آئے روز نت نئے نظریات پیش کرنے والے اب جمہوریت کو نشانہ نہیں بنا سکتے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے عدلیہ سمیت آئین اور اداروں کا وقار بحال کیا ہے اور آج پاکستان میں ریاست کی سمت درست ہو چکی ہے ، اب ادارے اپنی ذمہ داریاں سمجھنے لگے ہیں اور عوام اداروں کا تصادم نہیں تعاون چاہتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمینٹ کا ہونے والا اجلاس معمول کا اجلاس ہو گا۔ بابر اعوان نے بتایا کہ چاروں صوبوں فاتا گلگت بلتستان اور کشمیر کے چیف ایگزیکٹو ز اور اپوزیشن لیڈرز وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔