اسلام آباد : سی آئی اے نے پاکستان کے اعتماد کو توڑا۔ جنرل ندیم

Nadeem Ahmed

Nadeem Ahmed

اسلام آباد : ایبٹ آباد کمیشن کے رکن جنرل ندیم احمد نے کہاہے کہ امریکی سی آئی اے نے پولیو ویکسین کی جعلی مہم شروع کرکے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا، تحقیقات جاری ہے امریکی فوج سے بھی تفتیش کی جائیگی۔
ایبٹ آباد تحقیقاتی کمیشن کے رکن جنرل ندیم احمد نے کہاکہ امریکی سی آئی اے کی جانب سے پاکستانی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا بدقسمتی ہے۔ جنرل ندیم احمد کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کیلئے ایبٹ آباد میں سی آئی اے کا آپریشن، جعلی ویکسین مہم سمیت تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہے۔ دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ اور تیسرے میںطریقہ کار کار طے کیا جارہاہے کہ اس کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ اور مزید تفتیش میں کس کو شامل کیا جائے۔
ایک سوال پر جنرل ندیم نے کہاکہ امریکی فوج سے بھی تفتیش کی جائیگی۔ اگر امریکا نے انکار کیا تو وہ بھی رپورٹ میں شامل کرلی جائیگی۔ ایک سوال پر جنرل ندیم نے کہاکہ کوئی اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتا کہ آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی ہوگی۔ یہ پاکستان کی سیکورٹی نظام کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ عوام کو اس بات کا احساس ہوچکاہے۔ جنرل ندیم نے کہاکہ حکومت پاکستان، فوج اور خفیہ ایجنسی کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم نہیں تھا۔