اسلام آباد سے چار دہشت گرد گرفتار، دو خودکش جیکٹس برآمد

islamabadاسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں خفیہ پولیس نے چھاپہ مارکردہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا تے ہوئے چار دہشتگردوں کو دوخودکش جیکٹس سمیت گرفتارکر لیا۔
پولیس ذرائع کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ایک دہشتگرد کو تحویل میں لیا تواس نے مزید تین دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے جی بارہ کی کچی بستی کے علاقے میں چھاپہ مار کرمزید تین دہشتگردوں کو پکڑ لیا۔ جن سے دو خودکش جکیٹس، چھ دستی بم اورخودکاراسلحہ برآمد ہواہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے دہشتگرد وفاقی دارلحکومت میں اعلی شخصیات کونشانہ بناناچاہتے تھے۔
آئی جی اسلام آباد بن یامین نے بتایا کہ ایک دہشتگرد فرار ہوگیا ہے جبکہ مالک مکان کوشامل تفتیش کرنے کیلئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔