اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم کی نواز شریف کو مبارکباد

zardari nawazاسلام آباد : صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں محمد نوازشریف کوپارٹی کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر اور وزیراعظم کی جانب سے میاں محمد نوازشریف کوبھیجے گئے خیرسگالی کے پیغام کہا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ،ملک کے لئے پہلے ہی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پارٹی کاصدر منتخب ہونے کے بعدوہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے بطریق احسن اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر ملک میں جمہوریت کے لئے زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں گی۔