اسلام آباد : مسقط جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 90 کپسول برآمد

Capsule

Capsule

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ میں مسافرکے بیٹ سے ہیروئن کے نوے کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف نے ملزم کوگرفتارکر لیا۔ ذرائع کے مطابق بونیرکا رہائشی شاہ زمان بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کی پرواز سے مسقط جا رہا تھا۔

اے این ایف حکام نے شک گزرنے پر ملزم سے پوچھ گچھ کی۔ ملزم شاہ زمان نے اعتراف کیا کہ اس کے پیٹ میں ہیروئن کے 90 کپسول ہیں جس پر اے این ایف حکام نے شاہ زمان کوحراست میں لے لیا ۔