اسلام آباد : وزیر اعظم نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی قائم کر دی

electricاسلام آباد : وزیر اعظم یوسف گیلانی نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی جو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین ،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈپٹی چیئرمین پلانگ کمیشن ہوں گے۔