اسلام آباد : پی سی او ججز کو بے دخل کرنے کی منظوری

gilaniاسلام آباد : سپریم کورٹ کے اکیس جولائی کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پی سی اوججز کی بے دخلی کی منظو ری دیدی ہے۔
بے دخل ہونیوالے ججز میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شبر رضا، جسٹس حماد علی، جسٹس حسنات احمد اور جسٹس سجاد حسین اور سندھ ہائیکورٹ کی جسٹس یاسمین عباسی شامل ہیں۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد عدلیہ کو انتہائی اہمت دیتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اکیس جولائی دو ہزار دس کو و پی سی او ججز کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اور قرار دیا تھا کہ ان ججز نے دو ہزار سات میں مشرف کے جاری کردہ پی سی او کے تحت حلف لے کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ۔ ایمرجنسی ایک غیرقانونی عمل تھا اس لئے پی سی او کے تحت حلف بھی غیر آئینی ہے۔ ججز آئین کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہے۔
فیصلے کے بعد حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل کو ان ججز کی برطرفی کا ریفرنس بھجوایا چیف جسٹس نے آبزرویشن دی کہ یہ افراد جج نہیں رہے اس لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی نہیں کی جاسکتی سپریم کورٹ نے حکومت کو فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نو اگست تک کی مہلت دی تھی۔