اسلام آباد : ڈی ایٹ کانفرنس شروع، صدر کا شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ

D8 Summit Islamabad

D8 Summit Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک)ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ صدر آصف زرداری کی طرف سے شرکاء  کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ڈی ایٹ کانفرنس کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن انڈونیشیا کے صدر صوصیلو بمبانگ ،ایران کے صدر محمود احمدی نژاداورترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان شریک ہیں۔ ملائشیا کی نمائندگی نائب وزیر اعظم محی الدین یاسین، مصر کی نائب صدر محمود مکی اور بنگلہ دیش کی نمائندگی وزیر اعظم کے مشیر سید گوہر علی رضوی کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے شرکاء ایوان صدر پہنچ چکے ہیں جہاں پر ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانے کے بعد کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوگا۔