اسپیکرسے مذاکرات ناکام،اوبامہ حکومت دیوالیہ ہونیکے قریب

John Boehner

واشنگٹن : امریکا میں حکومتی قرضوں پرکانگریس کیر یپبلیکن اسپیکر سیصدر اوبامہ کے مذاکرات ناکام ہوگئیہیں جس کیبعد اوباما حکومت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پیداہوگیا ہے۔ امریکا میں حکومتی قرضوں کے لیے حد مقرر ہے۔ اوبامہ حکومت نے چودہ اعشاریہ تین کھرب ڈالر کی حد مکمل کر لی ہے۔ اگر دو اگست تک مزید قرضوں کی اجازت نہیں ملی تو براک اومامہ کی حکومت دیوالیہ ہو جائے گی۔ اور اسے اپنے اخراجات کے لیے نئے ذرائع تلاش کرنا پڑیں گے۔
وائٹ ہاس میں امریکی کانگریس کے ریپبلیکن اسپیکرجان بوئنر کی ڈیمو کریٹ صدر اوباما سے ملاقات میں انکی تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔ اوباماکا کہناہیکہ جان بوئنرنیحکومتی اخراجات چھ سو پچاس ارب روپے کی کٹوتی سمیت دیگر تجاویز سے اتفاق نہیں کیاہے ادھر جان بوئنر کاکہناہے کہ اوباماانتظامیہ درحقیقت ٹیکسوں میں اضافے کی سمت بڑھ رہی ہے۔ اوباما آج کانگریس کے اراکین سیملاقات کرکے انہیں بجٹ خسارے پر اعتماد میں لیں گے ۔