اس وقت وطن پاکستان کو ایک ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے :شہباز بٹ

گجرات (جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما شہباز بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت وطن پاکستان کو جس قدر ایک ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی کیونکہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے کوئی ادارہ ایسا نہیں چھوڑا جہاں کرپشن نہ ہو۔ ملک کی جڑیں دیمک کی طرح کھوکھلی کر دی گئیں ہیں آج اگر پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانا ہے تو ہر پاکستانی کو اپنے ذاتی مفادات بھلا کر ملکی مفادات کا سوچنا ہو گا اور جسطرح تحریک پاکستان کے وقت لوگوں میں جذبہ تھا آج پھر اسی جذبے کی پاکستان کو ضرورت ہے آج خدا نے ہمیں عمران خان جیسا ایک مخلص ایماندار ، پڑھا لکھا لیڈر عطاء کیا ہے اگر آج بھی ہم ذاتی مفادات سے باہر نہ نکلے تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گیں۔ آئیں آج ہم پاکستان کو بچانے کا عہد کریں۔