اصغرخان کیس : ق لیگ اور پی پی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Asghar Khan Case

Asghar Khan Case

اصغر خان کیس کے حوالے سے مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان رابطے ہوئے ہیں ۔

رابطوں کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کو قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے کہ ن لیگ کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے بھی اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔