اصغر خان کیس : آئی ایس آئی کے اکاونٹس کی تفصیلات پیش

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اصغر خان کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع نے آئی ایس آئی اکاونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ اکاونٹس کی تفصیلات خفیہ ہیں جنہیں عام نہیں کیا جاسکتا۔ اس پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ جسے آپ خفیہ سمجھ رہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔