الطاف حسین نے صدر اور وزیراعظم کو اڑتالیس گھنٹے کا نوٹس دیدیا

altaf hussainمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی کو کراچی میں دہشت گردی روکنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل و غارتگری نہ روکی گئی تو حملوں کا نشانہ بننے والے شہری اپنی حفاظت میں آزاد ہوں گے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں قتل وغارتگری کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو روکنے، گرفتار کرنے کیلئے صدرمملکت اور وزیراعظم کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے امن کیلئے کیا کچھ نہیں کیا۔ لوگوں سے امن کی بھیک مانگی، ان کے ہاتھ جوڑے، اپنے لوگوں کو صبر کرنے کی تلقین کی لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ تمام تر امن پسندی کے باوجود دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں۔