الطاف حسین کا صدر زرداری کو فون، نصرت بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت

altaf zardari

altaf zardari

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف زرداری کو فون کر کے بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔ الطاف حسین نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے اور جمہوریت کے فروغ کیلیے گزری پوری قوم ان کے انتقال پر افسردہ ہے ۔
الطاف حسین نے صدرسے اپنی اور ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرنے اظہار تعزیت پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔