المدد اے چاک دامانو، قبا خطرے میں ہے

Danger

Danger

المدد اے چاک دامانو، قبا خطرے میں ہے
ڈوبنے والو بچائو ناخدا خطرے میں ہے

خون دل دینا ہی ہو گا اے اسیران چمن
بوئے غنچہ روئے گل دست صبا خطرے میں ہے

مصلحت کوشی ہے یا شوخی طرز بیاں
راہبر خود کہہ رہا ہے قافلہ خطرے میں ہے

چاک دامانوں پہ محسن انگلیاں اٹھتی رہتی ہیں
آج لیکن کجلکلاں ہوں کی قبا خطرے میں ہے

محسن بھوپالی