امریکا میں برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

snow fall

snow fall

امریکا میں برف باری کی تباہ کاریاں دوسرے روز بھی جاری ہیں، بجلی کے تار گرنے اور ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہیجبکہ لاکھوں بجکی سے محروم ہیں۔  امریکا کی متعدد شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے غیر معمولی طوفان کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور بجلی کے تارگرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ جبکہ تیس لاکھ سے زائد گھروں اور تجارتی مراکز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ پینسلوینیا، کنیٹیکٹ اور نیو جرسی کے مختلف علاقوں میں تیس سینٹی میٹر تک ریکارڈ برف باری ہوئی، جس کے باعث حکام ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے۔
طوفان سے ذرائع آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئے اور بیسیوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ جبکہ ریل کے نظام میں تعطل کے علاوہ کئی سڑکیں بھی بند کردی گئیں۔ ادھر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نیویارک اور دیگر امریکی ریاستوں میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔