امریکہ،سائی فائی فلم کائوبوائے اینڈ ایلینز کا پریمیئر

cowboy
لاس اینجلس : امریکہ میں ہوا نئی سائی فائی فلم کاو بوائے اینڈ ایلینز کا پریمیئر جس میں ہالی ووڈ ستاروں کی شرکت سے چار چاند لگ گئے۔ سان ڈیاگو شہر میں ہونے والے فلم کے پریمیئر میں فلمی ستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ہیریسن فورڈ اور ڈینیل کریگ اس موقع پر خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے رہے۔مایہ ناز ہدایت کار اسٹیفن اسپیل برگ بھی فلم کے پریمیئر میں موجود تھے۔سان ڈیاگو میں فلم کاو بوائے اینڈ ایلینز کے سلسلے میں تقریبات چار روز تک جاری رہیں گی۔