امریکہ : فلم کے پریمیئر پر تھیٹر کے باہر عوام کی ہنگامہ آرائی

graminلاس اینجلس : امریکی فلمی نگری ہالی وڈ میں پولیس نے ایک فلم کے پریمیئر شو کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
ہالی ووڈ میں واقع گرامین چائنیز تھیٹر میں ہونے والے ایک فلم کے پریمیئر شو کے موقع پر جمع درجنوں شائقین کا ہجوم بے قابو ہوگیا۔ مقامی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام کے میزبان نے اپنے شو میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پریمیئر شو کو نہ ہونے دیں۔
اس پیغام کے نشر ہونے کے بعد تھیٹر کے باہر جمع افراد نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ بلوائیوں کی جانب سے پتھرا اور بوتلیں پھینکنے سے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم پولیس نے علاقے کو سیل کر کے وہاں موجود افراد کو منتشر کر دیا۔