امریکہ میں سماجی مساوات کیلئے مظاہرے

us protest

us protest

سماجی مساوات کیلئے وال اسٹریٹ مخالف احتجاجی لہر نیو یارک کے بعد اب امریکہ کے دیگر شہروں تک پھیل گئی ہے اور واشنگٹن میں بھی سیکڑوں افراد نے سماجی تحفظات اور مساوات کیلئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں کالجوں کے طلبا، مختلف اداروں کے ملازمین اور یونین آرگنائزرز شامل تھے، جو بے روزگاری، بے گھری اور دیگر مسائل کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ اس تحریک کا ابھی آغاز ہے۔ مظاہروں شامل لوگ ایک مخصوص حلقے نہیں لاکھوں امریکیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کی طرف سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کی طرف سے آسٹن، ہوسٹن، نیوجرسی سٹی، سیاٹل اور واشنگٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں مظاہروں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔