امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانے سے پاکستان کی توہین ہوئی ، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا میں انہیں ناجائز طور پر ائیر پورٹ پر روکا گیا جس سے ملک کی توہین ہوئی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امریکا اور کینیڈا کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچے۔ ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں امریکی امیگریشن حکام نے ایئر پورٹ پر روکا جس پر پاکستان کی توہین ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کرانے کے لئے فنڈ درکار ہوتے ہیں جس کے لئے وہ امریکا گئے تھے۔ پارٹی انتخابات مشکل کام ہے مگر تحریک انصاف انتخابات ضرور کرائے گی۔ عمران خان نے واپسی پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ایک سیاسی پارٹی کے صدر ہیں مگر ایئر پورٹ پر روکے جانے پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔