امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن ہانگ کانگ پہنچ گئیں

hillary clinton
ہانگ کانگ: امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن انڈونیشیا میں آسیان میٹنگ کے بعد چین کے دوے پر ہانگ کانگ پہنچ گئیں۔ انیس سوستانوے میں برطانیہ سے آزادی کے بعد ہانگ کانگ کا کسی امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ہلیری کلنٹن ہانگ کانگ میں ایک تقریب سے خطاب کریں گی ۔ مبصرین کے مطابق اس تقریر میں معاشی امور اورباہمی تجارت میں چینی کرنسی کی قدر پر امریکی تحفظات پر بھی اظہار خیال کا امکان ہے۔