امید ہے پاکستان بون کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ہیلری

hillary clinton

hillary clinton

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ انھوں نے پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کو فون کرکے سے سانحہ مہمند ایجنسی پر تعزیت کی تھی اور انہیں امید ہے کہ پاکستان پانچ دسمبر کو ہونے والی بون کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
کوریا کے شہر بوسان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتوار کو اپنی پاکستانی ہم منصب کو فون کیا، اور امریکی عوا م کی جانب سے اس واقعہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔اور کہا کہ مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔
پاک افغان سرحد پر جو کچھ ہوا وہ اندوہناک واقعہ ہے۔دونوں ممالک کواس سانحے سے سبق حاصل کرنا چاہیے کیونکہ انہیں مستقبل میں مل کرکام کرتے رہنا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جنرل ڈمپسی، جنرل ایلن اور اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی رابطوں میں ہیں۔