انجمن تاجران تمبل بازار کے زیر ہتمام شاندار محفل میلاد کا انعقاد

گجرات:مرکزی انجمن تاجران تمبل بازار کے زیر ہتمام تمبل بازار کے ڈاکٹر رفیق پلازہ میں شاندار محفل میلاد مصطفی   صلی اللہ و علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا ، محفل کی صدارت ارشد وحید بٹ صدر انجمن تاجران تمبل بازار نے کی ، جبکہ قیادت شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ،صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی تھے ، جبکہ خصوصی آمد سٹیزن فرنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمد طفیل ، سید انور علی شاہ ، صدر انجمن تاجران ، خان شبیر خان ، عالمگیر بوبی پہلوان ، امتیاز احمد راٹھور ، افتخار احمد شاکر ، مرزا اکبر برلاس ، ظہیر حسین بٹ ، عثمان خاں ننھا ، صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی ، جمال صفدر ، طارق بٹ ، شیخ طارق و دیگر ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت قاری محسن رضا قادری نے کی ، جبکہ نعت خواں نسیم احمد چشتی صدر قمر اکیڈمی نے و بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ، محف میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل کے آخر میں صاحبزادہ پیر قاضی رضوان منصور آوانی نے دعا فرمائی ۔