انجمن نوجوانانِ اسلام و جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا

گجرات: انجمن نوجوانانِ اسلام و جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام 17واں سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم جامع مسجد عید گاہ سے نکالا گیا ، جلوس کی قیادت صاحبزادہ حکیم افتخار نورانی ، چوہدری فیاض حسین ، چوہدری احسان اللہ ، ملک عامر نواز ، ملک عنصر ، قاری محمد افضل قادری ، قاری محمد فیاض چشتی ، چوہدری قیصر ، قاری محمد ندیم ، مرزا محمد عظیم قادری ، مرزا محمد افضل ، قاری غلام عباس قادری ، علامہ امجد فاروق کیلانی ، چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد فراز ، غفران احمد ،محمد اعجاز بٹ ، خلیل انور بابر کے علاوہ ہزاروں افراد جلوس میں شامل تھے ، جلوس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ، اور پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کی گئیں ، جی ٹی ایس چوک میں ممتاز صحافی انور شیخ نے ساتھیوں سمیت شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، چیف آفیسر چوہدری محمد فیاض نے حکیم افتخار ، چوہدری فیاض و دیگر افراد کو پھولوں کے ہار پہنائے ، چوک نواب صاحب میں سیٹھ جاوید نے ساتھیوں سمیت شرکاء پر پھول نچھاور کیے اور ہار پہنائے اور لنگر تقسیم کیا ، یوں یہ عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم چوک پاکستان پہنچ گیا جہاں مرکزی انجمن تاجران نے جلوس کا شاندار استقبال کیا ، چوک میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس   صلی اللہ و علیہ و سلم و نظام مصطفےٰ کانفرنس منعقد ہو گئی ، جس سے سرپرست اعلیٰ ANIحکیم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم کا درس یہ ہے کہ ظالم ، کرپٹ اور طاغوت کے نظام کے خلاف جدوجہد کی جائے ، کانفرنس سے ANIکے صدر چوہدری فیاض حسین نے کہا کہ امام نورانی  کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے میلاد مصطفےٰ   صلی اللہ و علیہ و سلم کے نور سے نظام مصطفےٰ   صلی اللہ و علیہ و سلم نافذ کریں گے جناح گرائمر کالج کے پرنسپل چوہدری احسان اللہ نے عظیم الشان جلوس کے انعقاد پیر حکیم افتخار اور چوہدری فیاض کو مبارک باد دی ، جلسہ سے علامہ قاری محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دکھ کی دوا ہے نظام مصطفیٰ انہوں نے شاندار جلوس عید میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم  کانفرنس کے انعقاد پر حکیم افتخار اور چوہدری فیاض حسین کو شاندار الفاظ میں مبارک باد دی ، علامہ امجد فاروق کیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان اہل سنت کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، جس کا ماضی اور حال شاندار ہے اور تمام قائدین جو گزرے ہیں اللہ کے ولی تھے ، اسٹیج پر جے یو پی کے راہنما چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد فراز ، مولانا مرزا محمد عظیم قادری ، خلیل انور جنرل سیکرٹری ANI، ملک عنصر آف گلانوالہ انجمن تاجران چوک پاکستان کے صدر ، سیکرٹری اور جمعیت علمائے پاکستان کے دیگر قائدین موجود تھے ، آخر میں علامہ غلام عباس قادری کی رقت انگیز دعا سے اس روحانی کانفرنس کا اختتام ہوا ، فضا عید گاہ سے لیکر کانفرنس تک نعرہ تکبیر ، رسالت اور امام نورای تیرے نور سے انقلاب آئے گائے نعروں سے گونجتی رہی ۔