انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کھاریاں کا اجلاس ڈویژن انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا

گجرات(جی پی آئی) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کھاریاں کا اہم اجلاس زیر صدارت ملک محمدیٰسین ڈویژنل صدر گوجرانوالہ ڈویژن انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا۔احتشام دھامہ صدر آئی ایس ایف تحصیل کھاریاں ،محمد جنید احمد صدر آئی ایس ایف لالہ موسیٰ اور آئی ایس ایف تحصیل کھاریاں کے دیگر عہدیداران نے انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں انکا شاندار استقبال کیا۔ ملک محمدیٰسین ڈویژنل صدر گوجرانوالہ ڈویژن کے ہمراہ ثاقب ورک صدر آئی ایس ایف ضلع گجرات ،حسین رضا جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ضلع گجرات ،شجاع حسین صدر سٹی گجرات اور عاطف ورک بھی تھے۔اس موقع پر ملک محمدیٰسین ڈویژنل صدر گوجرانوالہ ڈویژن نے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تبدیلی کا نظریہ لے کر میدان عمل میں آئی ہے۔ہر یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کریں۔ہمارا مشن نوجوانوں کی تحریک سے ملک میں انقلاب برپا کرنا ہے۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے احتشام دھامہ صدر آئی ایس ایف تحصیل کھاریاں نے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاآئی ایس ایف تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہے 64سال سے محروم رہنے والے طبقات کی نمائندہ جماعت آئی ایس ایف ہے اگر ہم نظریات پر قائم نہ رہیں توبکھر جائیں گے ثاقب ورک صدر آئی ایس ایف ضلع گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایس ایف کے نوجوانوں سے بھر پور تعاون کریں گے نوجوان ہی اس ملک میں انقلاب لائیں گے اس موقع پر شجاع حسین ،حسین رضا ،محمد جنید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فرقان جاوید،زین العابدین،حمزہ عبدالرحمٰن،شہباز صدیقی،محمد جنید احمد،مجتبیٰ احمد،ثوبان ارشد،ذیشان ارشد،خرم شہزاد،عمر فاروق ،عثمان بٹ،فہمید علی اوردیگر شامل تھے ۔