اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

Coastal Highway Firing

Coastal Highway Firing

اورماڑہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے بوزی ٹاپ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی کیلئے ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔