اوورسیز کمیونٹی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوورسیز کمیونٹی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں پیپلز پارٹی تارکین وطن کو دوہری شہریت اور انکے مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کررہی ہے صدر آصف علی زرداری انتہائی فہم و فراست کیساتھ پارٹی جہوریت اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں آمدہ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی اتحادیوں کیساتھ مل کر لڑے گی اور سلائڈ وکٹری حاصل کرے گی ۔

بیرون ممالک مقیم پیپلز پارٹی کے کارکنان الیکشن میں پارٹی کی کامیابی میں اہم رول ادا کرینگے ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی آف دھندڑ کوٹ کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں چوہدری محمد علی ،چوہدری شوکت علی ،چوہدری گلزار احمد ،چوہدری رزاق اور چوہدری عبدالرحمن شامل تھے چوہدری ذوالفقار علی نے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بیرون ممالک مقیم پارٹی کارکنا ن کی کارکردگی اور انکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا پیپلز پارٹی کے کارکنان کیطرف سے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محود چوہدری نے کہاکہ تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں آج تاریکن وطن کی کاوشوں کی وجہ سے مسلہ کشمیر دنیا کا فلیش پوائینٹ بنا ہوا ہے تارکین وطن جہاں تحریک آزادی کشمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں وہاں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے کثیر زرمبادلہ بھیج کر اہم رول ادا کرر ہے ہیں انہوں نے تارکین وط
سے اپیل کی کہ وہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیابی دلوانے کیلئے اپنا بھرپر کردار ادا کریں انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنا ن کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا پارٹی ورکر کیساتھ ہونے والی زیادتیوں سے پارٹی قائد صدر آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور کو آگاہ کر دیا ہے۔

جنہوں نے اسکا نوٹس لیا ہے اور اس کا ازالہ ہو نا شروع ہو گیا ہے آپ کے مسائل کو حل کروانے اور آپ کے علاقے میں ہونے والی زیاتیوں کا ازالہ کرونگا اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دورہ فرانس کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور اکتوبر میں دورہ کا اعلان کیا ۔