ایفڈرین کیس : حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

راولپنڈی (جیوڈیسک)راولپنڈی ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزم اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی .

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت لاھور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صغیر احمد قادری اورجسٹس محمود رشید شیخ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔ عدالت نے کیس کے ملزم اور نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی۔

پراسیکیوٹراے این ایف بیرسٹر وسیم قریشی کی عدم حاضری کی بنا پر دیگر چھ ملزمان کی درخواست بعد ازگرفتاری کی سماعت بھی یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ملزم عنصر فاروق کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔