ایفی ڈرین کیس:علی موسی ،مخدوم شہاب کی ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم

Ali Musa Makhdoom Shahab

Ali Musa Makhdoom Shahab

لاہور(جیوڈیسک)ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت شہاب الدین کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی گئیں ۔ہائیکورٹ نے گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس خواجہ امتیاز پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزموں علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت شہاب الدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ۔عدالت نے دونوں ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے کے وقت دونوں ملزم کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

وکلا صفائی نے کہا کہ فیصلے سے متعلق کوئی نوٹس یا حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔اس پر عدالت نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کیس کاز لسٹ پر موجود ہو اور فریقین کو اس کا علم نہ ہو۔