ایم کیو ایم کے کارکن صبر کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین

altafمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ملیر کھوکھراپار اور لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک امن پسند جماعت ہے اور وہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں امن واستحکام اورعوام کے مختلف طبقوں کیدرمیان بھائی چارے کیلئے مثبت اوربھرپورکوششیں کررہی ہے۔ لیکن جرائم پیشہ عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے امن واستحکام کی ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جو عناصر بھی شہر کا امن خراب کررہے ہیں انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اورعوام کوجان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے  انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی دہشت گردی پر ہرگزمشتعل نہ ہوں،اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور شہرمیں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔