اینٹی نارکوٹکس نے مخدوم شہاب ،موسی گیلانی کو اشتہاری قرار دیدیا

makhdoom shahabuddin & Ali Musa Gilani

makhdoom shahabuddin & Ali Musa Gilani

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مخدوم شہاب الدین،علی موسی گیلانی اور خوشنود اخترلاشاری کو مفرور قرار دے دیا۔

اے این ایف نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل صحت اسد حفیظ کے خلاف حتمی چالان پیش کیا ۔چالان میں مخدوم شہاب الدین،علی موسی گیلانی اورخوشنود اخترلاشاری کو اشتہاری قراردیا گیا ہے۔حتمی چالان کے بعد عدالت نے تینوں افراد کو اشتہاری ملزم قراردینے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسد حفیظ نے چوبیس سو پندرہ کلو ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین درآمد کرنے کا کوٹہ قواعد وضوابط سے ہٹ کر جاری کیا۔عدالت نے مقدمے کے ملزم مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو حکم کے بغیر پیش ہونے پر واپس بھیج دیا۔