بات کرنا آسان ہے، تبدیلی لانا مشکل۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور: مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اکسانے والے بہت ہیں لیکن نوجوان ان کی باتوں میں نہ آئیں۔ ملک میں کرپشن ہے ٹرانسپرنسی نہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے لاہور میں ذرائع سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ریلوے سمیت ملک کے اہم ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانا بہت آسان ہیمگر تبدیلی لاکر دکھانا بہت مشکل ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد نے کہا کہ انہوں نے تبدیلی کی بات کی تو لا کر بھی دکھائی۔ لانگ مارچ کے ذریعے ججز کی بحالی بہت بڑی تبدیلی تھی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اکسانے والے بہت سے لوگ میدان میں نکل آئے ہیں۔ نوجوان ان کی باتوں میں نہ آئیں۔ نواز شریف نے کہا انہوں نے اپنے دور حکومت میں بجلی کی قیمتیں کم کی تھیں۔ اقتدار میں آکر سبسڈی کے زریعے عوام کو ریلیف دیں گے۔