بارش نے بالائی علاقوں کے موسم کا مزاج بدل دیا

rain

rain

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کیساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ دیر، دروش اور پٹن میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج صبح کم سے کم در جہ حرارت قلات میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔