بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار، رقم کی واپسی حکم

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کوکالعدم قرار دیتے ہوئے وصول شدہ رقم صارفین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں رقم کی وصولی غیرقانونی ہے۔ تقسیم کارکمپنیاں سابق بلوں کوموجودہ بلوں میں وصول نہیں کرسکتیں۔ عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کردہ رقم آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

صنعتوں کے علاوہ عام صارفین پربھی فیصلے کا اطلاق ہوگا۔سات سو سے زائد صنعت کاروں نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں۔