برازیل میں فضائیہ کے طیارے کو حادثہ ، 8 فوجی ہلاک

brazil plane crash
برازیلیا : برازیل میں فضائیہ کے طیارے کے حادثہ میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق برازیل کی ریاست سانتا کترینا میں فضائیہ کا ایک طیارہ جس پر پائلٹ سمیت 8 فوجی اہلکار سوار تھے، گر کر تباہ ہوگیا۔
فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے کے حادثہ میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مذکورہ سی 984 گرینڈ کیراوان طیارہ ریاست ریوگرینڈے ڈوسول کے مقام کیناس سے پروازکے دو گھنٹے بعد اچانک راڈار سے غائب ہوگیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔